رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادت مرسل آعظم حضرت محمد مصطفی(ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کے مبارک موقع پر ایران کلچرل ہاوس اسلام آباد، راولپنڈی آرٹس کونسل اور خانہ فرہنگ راولپنڈی کے باہمی تعاون سے کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے عظیم الشان حفظ و قرائت قرآن کریم کا قومی مقابلہ منعقد ہوا جس میں سرزمین پاکستان کے معروف و مشھور قراء کرام نے شرکت کی ۔
قرائت قرآن کریم کے مقابلے میں وجاہت رضا نے پہلی، رفیق نے دوسری اور سید ناظر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ حفظ قرآن میں عبدالواحد کو پہلا، شہاب الدین کو دوسرا اور سید جعفر رضا و سید جون علی کو تیسرا مقام ملا ۔
تقریب کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے کی۔ اور خانہ فرہنگ راولپنڈی کے ڈائریکٹر آقای اکبری، قونصلیٹ اسلامی جمہوری ایران کے انچارج شہاب الدین دارائی، امام حسین کونسل کے چیئرمین غضنفر مہدی مھمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔