رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت اللہ مفتی سید محمد طیب آقا جزائری قدس سرہ کی تشییع جنازہ ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد امام حسن عسکری (ع) سے حضرت معصومہ قم کے روضہ مبارک تک علماء و طلاب اور قم کے انقلابی عوام کے ہاتھوں ہوا اور ان کی تدفین روضہ مبارک کے قطعہ ۳۹ میں ہوئی ۔
اس رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ مفتی سید محمد طیب آقا جزائری قدس سرہ کے جنازہ کی نماز ان کے چچازاد بھائی خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت الله سید محمدعلی موسوی جزایری نے پڑھائی ۔
قابل بیان ہے آیت اللہ مفتی سید محمد طیب آقا جزائری قدس سرہ محدث کبیر علامہ سید نعمت الله جزایری (ره) کے اولاد میں سے ہیں اور آیات عظام آیت اللہ خوئی (ره) اور حکیم (ره) کے ممتاز شاگردوں میں سے تھے کہ جنہوں نے جوانی کے زمانہ میں ہی اجتہاد کی اجازت حاصل کی اور علمی کتاب کی تالیف اور دین تعلیمات کی اشاعت میں مشغول ہو گئے ۔
قابل ذکر ہے کہ حضرت آیت اللہ مفتی سید محمد طیب آقا جزائری قدس سرہ کی مجلس ترحیم آج حسینیہ شہدا قم میں حوزہ علمیہ کے علماء و طلاب اور ان کے چاہنے والوں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی ۔