02 January 2016 - 14:57
News ID: 8886
فونت
رسا نیوز ایجنسی – سعودیہ کے شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کو سعودی حکومت کی جانب سے پھانسی دئے جانے کے اعتراض میں کل حوزہ علمیہ قم ایران بند رہے گا اور حوزہ علمیہ کے علمائے کرام ، افاضل اور طلاب مسجد آعظم قم میں اعتراض آمیز اجتماع کریں گے ۔
شيخ نمر باقر النمر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودیہ کے شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کو سعودی حکومت کی جانب سے پھانسی دئے جانے کے اعتراض میں کل حوزہ علمیہ قم ایران بند رہے گا نیز مراجع تقلید ، علماء اور حوزہ کے استاذہ نے بھی کل اتوار کو اپنے دروس تعطیل کردئے ہیں ۔ 


اس رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نے سعودی حکومت کے ہاتھوں سعودیہ کے شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کو پھانسی دیئے جانے کی شدید مذمت کی ۔


حوزت علمیہ ایران کے مدیر آیت‌ الله سید هاشم حسینی بوشهری نے رسا کے رپورٹر سے گفتگو میں کل اتوار کو تمام دورس تعطیل کئے جانے کی خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا: کل پورے ایران کے حوزات علمیہ بند رہیں گے ، مراجع تقلید نے بھی اس اعتراض میں اپنے دروس تعطیل کردئے ہیں ۔


انہوں نے مسجد آعظم قم میں علماء ، افاضل ، استاذہ اور طلاب کے اعتراض آمیز اجتماع کی خبر دی اور کہا: یہ اجتماع کل اتوار کو 10 صبح  علماء ، افاضل ، استاذہ اور طلاب کی موجودگی میں مسجد آعظم قم میں منعقد ہوگا ۔


حوزت علمیہ ایران کے مدیر نے سعودیہ کے اس اقدام کی مذمت کی اور کہا: سعودیہ کا یہ اقدام امت اسلامیہ سے دیرینہ دشمنی کا بیانگر ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬