‫‫کیٹیگری‬ :
02 January 2016 - 13:57
News ID: 8884
فونت
آیت‌ الله سیداحمد خاتمی:
رسا نیوز ایجنسی – خبرگان کونسل کے برجستہ رکن نے سعودی عربیہ کے مشھور شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کی پھانسی پر سخت رد عمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا: شیخ نمر کی پھانسی آل‌ سعود کیلئے پھانسی کا پھندا ثابت ہوگا ۔
آيت اللہ سيد احمد خاتمي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تھران کے امام جمعہ آیت‌ الله سید احمد خاتمی نے سعودی عربیہ کے مشھور شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کو آل سعود کی جانب سے پھانسی دئے جانے پر سخت رد عمل کا اظھار کیا اور کہا: شیخ نمر کی پھانسی آل ‌سعود کیلئے پھانسی کا پھندا ثابت ہوگا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سعودیہ کے شیعہ، شیخ نمر کی پھانسی پر آل سعود کا جینا حرام کردیں گے کہا: آل سعود نے گذشتہ ایک سال کی مدت میں لاکھوں یمن کے مسلمانوں کا قتل عام کیا ، ان کے گھر ویرانوں میں بدل ڈالے ، لاکھوں کی تعداد میں لوگ شھید اور زخمی ہوئے اور انہوں یمن کو ایک ویرانے میں بدل کر رکھ دیا ہے ۔


آیت ‌الله سید احمد خاتمی نے آل‌ سعود کو آل خیانت اور آل غارت بتایا اور کہا : یہ جنایت کوئی نئی جنایت نہیں ہے ، انہوں نے ابتداء ہی سے جنایتیں انجام دی ہیں اور ان کی حکومت اسی پر استوار ہے ۔


انہوں نے سرزمین منا میں رونما ہونے والے حادثہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ جنایت پیکر عالم اسلام پر گھرے زخم کے مانند باقی رہے گی ، شیخ نمر کی پھانسی بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔


خبرگان کونسل کے رکن نے تاکید کی : اسلامی کانفرنس کی تنظیم سے امید ہے کہ اس جنایت کے مقابل سخت موقف اپنائے اور ایرانی ڈپلومیسی بھی اس سلسلے میں سخت موقف اپنائے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے ہمیں حوزات علمیہ اور یونیورسٹیز سے قیام کی امید ہے کہا : عالم اسلام سے بھی امید ہے کہ اس سلسلے میں خاموش نہ رہیں تاکہ یہ جنایت کار اپنی خطاوں پر پچھتائے اور شرمندہ ہو ۔


مدرسین حوزہ علمیہ ایران کونسل کے رکن نے تاکید کی : تجربات بیانگر ہیں کہ شھادت، مقدس حرکتوں کی آغاز گر ہے ، یقینا سعودیہ کے شیعہ اس اقدام کے نتیجہ میں آل سعود کا جینا حرام کردیں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬