03 January 2016 - 23:51
News ID: 8898
فونت
سیدہ سدرہ نقوی :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر نے بیان کیا : اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے آواز اٹھانا ، ظلم کے خلاف جدوجہد کرنا آیۃ اللہ کا جرم تھا ۔
سيدہ سدرہ نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے آیہ اللہ شیخ باقر النمر اور انکے ساتھ 47 لوگوں پر ہونے والے ظلم وبربریت کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہا : ہم اس الم ناک سانحہ پر قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کے حکم پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں اور بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ ملک گیر احتجاج کریں گے ۔

انہوں نے کہا : نہایت اعلٰی اخلاقی خصلتوں کے مالک شیخ النمردینی اقدار کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی سودے بازی کے قائل نہ تھے یہی صفات ظالم وفاسد سعودی حکومت کے خلاف انکی جہادی تحریک کا سبب بنی۔ اس سے پہلے بھی 2006 اور 2008 میں پابند سلاسل رہے اور سخت سعودی صعوبتوں کو برداشت کیا ۔

سیدہ سدرہ نقوی نے بیان کیا : اور آپ پر الزام لگایا گیا کہ آپ الشرقیہ کی عوام کو حکومت کے خلاف بغاوت کی دعوت دے رہے ہیں اور اپنے علاقے آل سعود کی عملداری سے جدا کرنے کی دعوت دے رہے ہیں قید کیا گیا۔ بہرحال سعودی حکام ان الزامات کو ثابت نہ کر پائے اور آپ کو رہا کرنا پڑا،2009 میں بھی آپکو مختصر مدت کے لئے قید کیا گیا،اور پھر ان جرائم کی پاداش میں شیخ النمر کو صعوبتوں مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا جو کسی بھی انسان کا بنیادی حق ہیں ۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر نے بیان کیا : اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے آواز اٹھانا ، ظلم کے خلاف جدوجہد کرنا آیۃ اللہ کا جرم تھا ۔

انہوں نے کہا : شیخ النمر جیسے نڈر برملا فرمایا کرتے کہ اے آل سعود !میں جانتا ہوں کہ آج نہیں تو کل تم مجھے گرفتار کر لو گے اور ٹارچر کر کے قتل کر دو گے مگر جان لو کہ ہم قتل و غارت سے نہیں ڈرتے نہ مصیبتوں سے ڈرتے ہیں ۔

سیدہ سدرہ نقوی نے بیان کیا : شھید کی جرات مندانہ اقدامات کو ہمارا سلام ، شھید نے سنت حسینی پر عمل کرتے ہوئے ظالم کے خلاف آواز بلند کی حق تھا کہ وہ امام حسین علیہ السلام کی طرح حیات جاوداں پاتے ، اور جس طرح مولا حسینؑ نے اپنے پاکیزہ خون کے ذریعے یزیدیت کو نابود کر دیا اسی طرح خون مظلوم باقر النمرحکومت آل سعود کو نابود کرے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬