03 January 2016 - 23:51
News ID: 8899
فونت
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنما نے کہا : استعمار ہمیشہ سے حریت اور آزادی اظہار کیخلاف سازشی عنصر کا کردار ادا کیا ہے اور سعودی عالم دین کو سزائے موت کا جنونی اور بدترین فیصلہ استعماری سازش کی ایک کڑی ہے۔
اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی المناک شہادت کیخلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کی قیادت سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان تہور حیدری نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے شہید باقر النمر کی تصاویر، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے سعودی حکمرانوں کی غیر انسانی و غیر اخلاقی پالیسیوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر تہور حیدری نے بیان کیا : آل سعود اپنا اقتدار بچانے کیلئے مذہبی، اخلاقی اور قانونی اقدار کو پامال کر رہے ہیں لیکن بے گناہوں کے لہو سے اب آل سعود کا اقتدار نہیں بچے گا اور اس لہو کی بدولت ہی آل سعود رسوا اور ذلیل خوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا : شہید شیخ باقرالنمر کی شہادت آل سعود کی بربادی کا پیغام ہے۔ مظاہرین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا سعودی عرب میں بے گناہوں کی شہادت کیخلاف آواز بلند کریں اور انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے کیلئے کردار ادا کریں۔

سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے کہا : آئی ایس او نے ہمیشہ سے مظلومین کی حمایت کی ہے، کیونکہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، عالمی استعمار، انقلاب اسلامی سے خوفزہ ہو کر حریت پسندوں کی  آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتا ہے ۔

تہور حیدری نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : استعمار ہمیشہ سے حریت اور آزادی اظہار کیخلاف سازشی عنصر کا کردار ادا کیا ہے اور سعودی عالم دین کو سزائے موت کا جنونی اور بدترین فیصلہ استعماری سازش کی ایک کڑی ہے۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬