رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما حجت الاسلام ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی نے شیخ باقر النمر کی سزائے موت کی شدید مذمی کی ۔
انہوں نے اس سلسلہ میں اپنے تعزیتی بیان میں کہا : دہشت گردی کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں اس میں سے ایک ریاستی دہشت گردی ہوتی ہے اور ریاستی دہشت گردی میں کبھی جنت البقیع کی قبروں کو مسمار کیا جاتا ہے ۔
شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : رسول خدا کی جائے پیدائش کو مٹایا جاتا ہے تمام اسلامی آثار قدیمہ کو مٹایا جاتا ہے وہیں پر ایسی شخصیت کو ختم کیا جاتا ہے جو دین کا ستون ہوتے ہیں ۔
شبیر میثمی نے بیان کیا : آج آیت الله شیخ باقر النمر کی شہادت پر میں حضرت امام زمانہ ع مراجع کرام رہبر معظم آیت الله سید علی خامنائی اور قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی اور تمام مومنین کو تسلیت پیش کرتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کے شیخ نمر کا خوں رائیگا نہیں جائےگا اس مظلوم اور عظیم انسان کی خدمات سامنے آئےگی اور یہ سعودیہ کے لیے تباہی اور بربادی کا باعث بیں گی خدا ہم سب کو اس ظلم و ستم پر صبر عطا کرے اور ہم ہمیشہ مظلوم کے حامی ور ظالم کے دشمن رہیں ۔