رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نایجیریہ کی اسلامی تحریک نے خبر دی ہے کہ نایجیریہ کی فوج نے اس ملک کے زاریا شہر میں شیعوں کے امام بارگاہ بقیہ اللہ کو مکمل طور سے منہدم کر دیا ہے ۔
چند روز قبل نیجیریہ کی فوج نے جب اس ملک کے بے گناہ شیعہ مسلمانوں امام بارگاہ بقیۃ اللہ میں عزادری میں مشغول تھے ان پر حملہ کیا تھا جس میں سیکڑوں مسلمان شہید ہوئے اور اس امام بارگاہ کو بھی کافی نقصان پہوچا تھا ۔
اس حادثہ میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے بعد نایجیریہ یا کی فوج نے مذہبی رہنما آہت اللہ شیخ ابراہیم الزکزکی کو زخمی حالت میں ان کی اہلیہ کے ہمراہ گرفتار کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ نایجیریہ یا کی فوج نے اعلان کیا تھا کہ شیخ الزکزکی فوج کی حراست میں ہیں لیکن دس روز سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی شیخ الزکزکی کو منظرعام پر نہیں لایا گیا ہے ۔
جس امام بارگاہ میں آیت اللہ زکزاکی تقریر کر رہے تھے جس پر حملہ ہوا تھا اس امام بارگاہ کو نیجیریہ حکومت نے مسمار کرا دیا ۔