15 December 2015 - 22:19
News ID: 8816
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر اور صوبائی جنرل سیکرٹری نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا : پارا چنار عید گاہ کباڑ بازار میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر حجت الاسلام حمید حسین امامی اور صوبائی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام سید زاہد حسنین بخاری نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا : پارا چنار عید گاہ کباڑ بازار میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کوگرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اگر سندھ حکومت کی طرح رینجر اور افواج پاکستان کو مکمل طور پر اختیار نہ دئیے گئے تو پورے ملک میں پارہ چنار طرز واقعات ہوتے رہیں گے ۔ ہم سندھ حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں قیام امن کے لئے رینجر کو اختیارات دئیے جائیں۔

شیعہ علماء کونسل کے رہنماوں نے کہا : مرکزی حکومت اور تمام صوبائی حکومتیں دہشت گردی کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں دہشت گرد جب جہاں چاہتے ہیں کاروائی کر دیتے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ ہم جنرل راحیل شریف سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اپریشن ضرب عضب کے دائرہ کے پھیلایا جائے اور دہشت گردوں کو جڑ سے ختم کیا جائے ۔

آخر میں حجت الاسلام حمید حسین امامی اور حجت الاسلام سید زاہد حسنین بخاری نے کہا : شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور زخمی کی صحت کیلئے دعا کرتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬