13 December 2015 - 20:27
News ID: 8804
فونت
حجت الاسلام امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : آل محمد علیہ السلام کی سر داری مسلمات میں سے ہے علماء اسلام کا اس پر اتفاق ہے کہ سرور کائنات نے ارشاد فرمایا ہے کہ حسن و حسین علیہم السلام جوانان جنت کے سر دار ہیں ۔
حجت الاسلام امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما حجت الاسلام امین شہیدی نے لائز ایریا مسجد و امام بارگاہ پنجتنی میں بمناسبت شہادت امام حسن علیہ السلام سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : امام حسن مجتبی علیہ السلام کی سیرت بنی نو انسان کیلئے مشعل راہ ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : آل محمد علیہ السلام کی سر داری مسلمات میں سے ہے علماء اسلام کا اس پر اتفاق ہے کہ سرور کائنات نے ارشاد فرمایا ہے کہ حسن و حسین علیہم السلام جوانان جنت کے سر دار ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما میں بیان کیا : حسن و حسین علیہم السلام کے والد بزرگوار یعنی علی ابن ابی طالب کا مقام بھی ان سے افضل ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : امام حسن مجتبی علیہ السلام نے اپنے جد امجد کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر امن و محبت کا درس دیا ۔ اسلام کی تاریخ میں صلح امام حسن علیہ السلام ایک عظیم معاہدہ ہے جس نے حق و باطل کے درمیان حد فاصل کھینچ دی۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے بیان کیا : آج امت مسلمہ میں خلفشار کی بڑی وجہ دین اسلام سے دوری ہے پنجتن کا گھرانہ سے تمسک انسانیت کی فلاح و نجات کا زریعہ ہے ۲۸ صفر نواسہ رسول امام حسن علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے، جوانان جنت کے سردار کی سیرت نمونہ عمل و فلاح انسانیت کی ضامن ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬