رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے اعلی فوجی کمانڈر اسماعیل المحلاوی نے رپورٹروں سے اپنی گفت و گو میں داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی میں داعش کے چالیس سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : فوج مسلسل اپنی کاروائی میں مشغول ہے اور فوج نے الرمادی میں چودہ گاڑیوں میں نصب کئے گئے بموں کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے ۔
عراق کے انسداد دہشت گردی ادارے نے اعلان کیا : عراقی سیکورٹی فورسز نے الانبار کے مزید دو علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے ۔ جس آپریشن میں بھی بیس سے زیادہ دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے ۔
ادھر عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین کی آپریشنل کمان کے سربراہ جمعہ حداد نے اس صوبے میں داعش گروہ کے قبضے میں باقی بچے آخری علاقے الشرقاط کی آزادی کے لئے عراقی فوج کی تیاری کی خبر دی ہے۔
عراقی فوج صوبہ صلاح الدین کے دیگر تمام علاقوں کو داعش کے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراچکی ہے ۔
واضح رہے کہ عراقی فوج و رضاکار فوج کی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مسلسل کامیابی کی وجہ سے صہیونی داعشیوں کے حمایتی ممالک پریشانی میں مبتلی ہیں ۔