09 December 2015 - 16:34
News ID: 8797
فونت
جے ایس او طالبات پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کے مرکزی عہدیداروں نے گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن کا دورہ کرتے ہوئے کہا: علم وعمل کے میدان میں دختران ملت کو کار آمد بنانا ہمارا منشور ہے ۔
جے ايس او طالبات پاکستان جے ايس او طالبات پاکستان جے ايس او طالبات پاکستان جے ايس او طالبات پاکستان جے ايس او طالبات پاکستان جے ايس او طالبات پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی ، معاون مرکزی آرگنائزر شجیعہ زہرا علوی ، صوبائی آرگنائزر سیدہ ندا زہرا نقوی نے گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن کا دورہ کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں یونٹ قائم کئے اور طالبات کی تنظیمی رہنمائی کی اور ماریہ بتول کو ضلع گجرات کی آرگنائزر نامزد کیا ۔


مرکزی آرگنائزر نے اپنے ایک بیان میں یہ کہتےہوئے کہ جے ایس او طالبات پاکستان انتہائی قلیل عرصے میں تیزی سے کامیابی کی منازل طے کر رہی ہے جسکے لئے ہم شیعہ علماء کونسل پاکستان ، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او پاکستان کے مشکور ہیں کہا: انہوں ہمارے دورہ جات کی راہیں ہموار کی اور مختلف علاقوں میں اپنی دختران اور خواہران کو الٰہی تنظیم میں شامل کیا ۔


انہوں نے مزید کہا: ہم قائد محترم حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے علمی و عملی میدان میں دختران ملت کو کار آمد بنائیں گے اور با بصیرت قیادت کے زیر سایہ ملی پلیٹ فارم پر جمع کریں گے ۔


اس سے متعلقہ خبر یہ ہے کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزرسیدہ سدرہ نقوی، صوبائی آرگنائزسیدہ ندا زہرا نقوی اور دیگر مرکزی و صوبائی آرگنائزرز نیز طالبات نے صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری سے ملاقات اور گفتگو کی ، تنظیمی صورت حال سے آگاہ کیا اوران سے تنظیمی امور پر رہنمائی لی ۔ 


حجت الاسلام سبطین سبزواری نے جے ایس او طالبات پاکستان کی کاوشوں پہ سراہا اور کہا: آپ دختران ملت ہیں اور پوری قوم کی تربیت کی ضامن ہیں ۔


انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ اسلام میں خواتین کا کرداربہت نمایاں ہے جناب خدیجہ محافظہ نبوت و رسالت ، جناب زہرا محافظہ ولایت اور جناب زینب سلام اللہ علیھم محافظہ امامت و شہادت ہیں کہا: آج آپ کنیزان حضرت زینب سلام اللہ محافظہ قوم ملت بن سکتی ہیں ۔ آپ طالبات بہترین قیادت کے زیر سایہ حکیمانہ ہدایات کے مطابق کام کر رہی ہیں لہذا گھبرائیں نہیں اور علمی و عملی میدان میں اسی طرح کارکردگی پیش کرتی رہیں ۔
 

حجت الاسلام سبزواری نے مزید کہا: شیعہ علما کونسل پنجاب ہے قدم پہ طالبات کی معاونت و رہنمائی کے لئے آمادہ ہے ۔ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬