05 December 2015 - 15:10
News ID: 8781
فونت
لبنان کے سنی رھنما:
رسا نیوز ایجنسی - لبنان کے سنی رھنما نے مغویہ افراد کی آزادی پر لبنانی فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: اگر حزب الله نہ ہوتی تو لبنانی عوام داعشیوں کی اسیر ہوتی ۔
شيخ احمد قطان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت قولنا و العمل لبنان کے سربراہ شیخ احمد قطان نے مغویہ افراد کی آزادی پر ملت لبنان اور لبنانی فورس کو مبارکباد پیش کی اور کہا: داعش کی قبضے میں موجود افراد کی آزادی سے حزب اللہ اور فوج پر عوام کا اعتماد بڑھ چکا ہے ۔


شیخ احمد قطان نے جنرل ابراهیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصرالله کا خصوصی شکریہ کیا جائے کیوں کہ اگر حزب الله کا دفاع نہ ہوتا تو آج پورے لبنانی داعش کے اسیر ہوتے ۔


لبنان کے سابق مفتی محمد قبانی نے بھی اس کامیابی کی مبارکباد پیش کی اور کہا: لبنانی حکمرانوں کے بروقت اقدامات ملک کی مشکلات کے خاتمہ کا سبب بنیں گے نیز بسا اوقات رونما ہونے والے مسائل و مشکلات سے مقابلہ کا بھی باعث ہوں گے ۔


انہوں نے جبهة النصرة کے ہاتھوں آزاد شدہ افراد کی آزادی پر ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہوئے داعش کے قبضے موجود دیگر افراد کے جلد از جلد آزاد ہونے کی دعا کی ۔


شیخ الحاج حسن نے لبنان کے شیعوں کو اتحاد یکجہتی کی دعوت دیتے ہوئے ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے میں جامع پالیسی اپنائے جانے کا مطالبہ کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬