رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے مفتی آعظم شیخ عبد اللطیف نے لبنان کے دار الحکومت بیروت کے «الزیدانیہ» علاقہ میں ہونے والے حافظ لڑکے اور لڑکیوں کے پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا: قرآن اسلامی آئین کا پہلا منبع ہے ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ لبنان میں کثیر قرآنی مراکز موجود ہیں جس میں حفاظ تربیت پا رہے ہیں کہا: لبنان میں قاریان قرآن کی کثرت نے لبنان کی اھمیت بڑھا دی ہے ، اس ملک کے حفاظ مختلف عرب اور مسلم ملکوں میں ہونے والے مقابلے میں حاضر رہے ہیں ۔
انہوں نے قرآن کریم کو اسلامی آئین کا پہلا منبع بتایا اور کہا: قران کی پہلی آیتیں انسان کو علم اندوزی اور معرفت شناسی کی دعوت دیتی ہیں اور اسی بنیاد پر دنیا کے پہلے اور بہترین علوم قران کریم من جملہ قران ، قرات ، تفسیر اور فقہ سے متعلق ہیں ۔
اس پروگرام کے آخر میں شیخ عبد اللطیف اور شیخ محمد عکاوی نے حفاظ قران کریم کو ڈگری عطا کی ۔