05 December 2015 - 14:40
News ID: 8780
فونت
حجت الاسلام ناظر عباس تقوی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین نے چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر پاکستانی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی فراھم کئے جانے پر قدر دانی کی ۔
حجت الاسلام ناظر عباس تقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر حجت الاسلام ناظر عباس تقوی نے چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر پاکستانی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی فراھم کئے جانے پر قدر دانی کی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آٹھ ربیع الاول کے جلوس اور بارہ ربیع الاول عید میلاد النبی کے موقع پر بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے کہا: چہلم امام حسین کے موقع پر مجالس عزاء و جلوس عزاء کی سیکیورٹی پر حکومت رینجرز اور پولیس کے اقدامات کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں، حکومت سندھ اور سیکیورٹی فورسز کے ادارے اس ہی طرح سیکیورٹی کے لیے اقدامات کرتے رہے تو عام شہری کو بھی تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے، ساتھ ہی ساتھ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو وسعت دی جائے تو سندھ کا امن دیر پا ہوسکتا ہے۔


شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر نے ڈی جی رینجرز کو متوجہ کراتے ہوئے کہا: ہم اُن سے امید رکھتے ہیں کہ جس طرح شہر کراچی میں امن کو قائم کرنے کے لیے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس ہی طرح شکارپور، جیکب آباد، کشمور اور اس طرح کے تمام حساس علاقے کہ جو دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکے ہیں ان علاقوں میں بھی آپریشن کر کے امن و امان کی بحالی کو یقینی بنایا جائے اور دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬