‫‫کیٹیگری‬ :
01 December 2015 - 22:05
News ID: 8768
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے منا میں ہوئے دردناک حادثہ کی تحقیق کے لئے عالم اسلام کے علماء سے اپیل کی ہے ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے آیت الله العظمی ناصر مکارم شیرازی نے عالم اسلام کے مذهبی رهنماوں کے نام خط لکھا ہے اور ان سے منا میں ہوئے دردناک سانحہ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کو فراموش نہ کرنے کی تاکید کی ہے ۔

انہوں نے اپنے اس ایک کهلے خط میں علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ منا میں ہوئے اس درد ناک سادثہ جس کی وجہ سے ہزاروں حجاج کی شہادت کا سبب بنا اس کے سلسلہ میں تفتیس و تحقیقی ہونی چاہیئے اور یہ تفتیس بغیر کسی سیاسی دباو میں بے طرفانہ انجام پائے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اسلامی دنیا کے مذهبی دانشوروں اور علمائے کرام کے نام اس پیغام میں تاکید کی ہے کہ وه سیاسی محرکات سے باهر نکل کر منا میں هونے والے المناک سانحے کی تحقیقات اور وجوهات کا تعاقب کریں ۔

آیت الله مکارم شیرازی نے اس خط میں بیان کیا : اسلامی ممالک کے مذہبی رہنما سانحہ منی جیسے واقعات سے متعلق اپنی ذمہ داری ادا کریں یہ مسئلہ کسی ایک ملک یا چند ملک سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ اس کا تعلق تمام مسلمانوں سے ہے ۔

انہوں نے عالم اسلام کے علماء و دنشوروں کی خدمت میں ایک تجویز پیش کرتے ہوئے بیان کیا : ایران کے مقدس شہر قم میں منی کے حادثہ کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد کی جائے اور اس میں اس حادثہ کے مدنظر علماء کے نظریہ حاصل کی جائے اور اس کے وجوہات کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لئے بھی غور و فکر کی جائے ۔

واضح رہے کہ عید قربان کے روز منا میں ہوئے درد ناک حادثہ کی وجہ سے تقریبا سات ہزار حجاج کو اپنی جان گنوانی پڑی اور شہیدا کی بے حرمتی بھی قابل افسوس رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬