رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دینی تبلیغات فاونڈیشن کے سربراہ محمد الحموشی نے مراکش کے ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : مراکش میں وہابیوں نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات شروع کردیے ہیں اور اس راہ میں تمام تر وسائل و ذرایع جیسے انٹرنیٹ، اخبارات اور سٹیلائیٹ ٹی وی چینلوں سے استفادہ کررہا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ان وہابیوں کا یہ عمل ایک خاص اھداف کے تحت ہے اس ملک میں وہابیوں کی جرات اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ وہ شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنے اور آگ لگانے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔
محمد الحموشی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : جو لوگ انسانی حقوق کی حمایت کے دعویدار ہیں اور جمہوریت و آزادی عقیدہ جیسی اقدار کا دم بھرتے ہیں وہ وہابیوں کی طرف سے اس طرح کی دھمکیوں اور اشتعال انگیز اقدامات پر توجہ نہیں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا : مراکش کے حکام وہابی ٹولے کے افکار و نظریات سے آگہی رکھنے کے باوجود محاصرہ ختم نہیں کرتے اور دینی تبلیغات فاونڈیشن جو ایک شیعی تنظیم ہے اس کے راہ میں مسلسل روکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔