22 November 2015 - 13:18
News ID: 8726
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائدملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے بھی پشاور میں سید امداد علی جعفری کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔
اسلامي تحريک اور شيعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے پشاور میں سید امداد علی جعفری کی ٹارگٹ کلنگ پراپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب آپریشن کے باوجود پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات حکومت کےلئے کھلا چیلنج ہے ۔ اور قاتلوں کی عدم گرفتاری باعث تشویش ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیاں کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن پولیس و دیگر ادارے سب اچھا کا راگ الاپتے نظر آتے ہیں ۔ عوام کی جان و مال کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے مگراس ذمہ داری کو نہیں نبھایا جارہا۔

قائدملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے بھی پشاور میں سید امداد علی جعفری کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا : عوام عدم تحفظ کا شکارہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں،حکومتی اداروں کو چاہئے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ٹھوس اور مستقل بنیادوں پر اقدامات کریں۔

قائدملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی اور حجت الاسلام عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری شیعہ علماءکونسل پاکستان نے شہید سید امدادعلی جعفری کے لئے دعائے مغفرت اور انکے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا : ذمہ دار قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید کے قاتلوں کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬