14 November 2015 - 18:03
News ID: 8696
فونت
طویل علالت کے بعد ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ لاہورکی معروف اورعظیم دینی درسگاہ جامعتہ المصطفیٰ کے سربراہ حجت الاسلام سید کرامت علی نجفی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔
تسليت


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس امامیہ کے سابق سربراہ اور لاہورکی معروف اورعظیم دینی درسگاہ جامعتہ المصطفیٰ کے سربراہ حجت الاسلام سید کرامت علی نجفی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

مرحوم کی تجہیز و تدفین جامعتہ المصطفیٰ کے احاطے میں ہی عمل میں آئی، نمازجنازہ پرنسپل جامعتہ المصطفیٰ و سربراہ مدارس جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید حسین نجفی کی زیر اقتداء ادا کی گئی ۔

اس مراسم میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری، ایم ڈبلیوایم کے رہنما حجت الاسلام ابوذرمہدوی ،عالی جناب مبارک موسوی، عالی جناب اقبال کامرانی ، سیکریٹری مدارس جعفریہ عالی جناب حسنین عارف، سمیت بزرگ عالم دین حجت الاسلام سید تقی شاہ نقوی، حجت الاسلام حافظ کاظم رضا نقوی ، حجت الاسلام سید جواد نقوی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، طلاب دینیہ اور علمائے کرام  نے شرکت کی ۔

حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے مرحوم کے پسماندگان سے اس دلسوز واقعہ پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم ومغفور کی بلندی درجات کی دعا کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬