10 November 2015 - 18:57
News ID: 8679
فونت
حجت الاسلام عبدالخالق اسدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا : حکمران مصلحت پسندی کا شکار ہیں، پُرامن اور مستحکم پاکستان کا واحد حل انتہا پسندی کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔
حجت الاسلام عبدالخالق اسدي



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں رہنماؤں و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : بلوچستان میں آئے روز کی ٹارگٹ کلنگ پر حکومت اور اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : وزیر اعلیٰ بلوچستان کالعدم گروہ کے رہنماوں سے ملاقاتوں کے بجائے ان کیخلاف کارروائی کریں، نیشنل ایکشن پلان وفاق سمیت چاروں صوبوں میں ملت جعفریہ کیخلاف استعمال ہو رہا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا : حکمرانوں نے سندھ اور بلوچستان کے عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں سنجیدہ نہیں، ملک بھر میں کالعدم تکفیری گروہ نفرتیں پھیلانے میں مصروف ہیں ۔
انہوں نے تاکید کیا : حکمران مصلحت پسندی کا شکار ہیں، پُرامن اور مستحکم پاکستان کا واحد حل انتہا پسندی کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔
حجت الاسلام عبدالخالق اسدی نے سانحہ سندر میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور جاں بحق افراد کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬