‫‫کیٹیگری‬ :
08 November 2015 - 15:36
News ID: 8666
فونت
آیت اللہ محسن اراکی :
رسا نیوز ایجنسی ـ تقریب مذاہب اسلامی عالمی ادارہ کے سربراہ نے کہا : اسلام کے دشمن فلسطینی حمایت اور انسانی امداد کو روکنے کی سازشوں میں مشغول ہیں جس میں ان کو کھبی بھی کامیابی نہیں ملے گی ۔
آيت اللہ محسن اراکي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تقریب مذاہب اسلامی عالمی ادارہ کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے تقریب مذاہب اسلامی کے لئے اس عالمی ادارہ کی طرف سے منعقدہ اجلاس میں کہا : عالم اسلام مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کریں اور صہیونی حکومت کی طرف سے مظلوم عوام پر جارحیت کے خلاف قدم بڑھائیں ۔

انہوں نے اپنی تقریر میں مسلمانوں سے مظلوموں کی حمایت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے تاکید کی ہے : دنیا کے تمام مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ فلسطین کی حمایت کو جاری رکھنیں اور اسرائیل غاصب حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ۔

تقریب مذاہب اسلامی عالمی ادارہ کے سربراہ نے بیان کیا : تمام امت اسلامی اپنی صلاحیت و استعداد کے مطابق فلسطین کی عوام کی مدد کے لئے اقدام کریں تا کہ ایک مسلمان قوم ظلم و بربریت سے نجات حاصل کر سکے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسلام کے دشمن فلسطینی حمایت اور انسانی امداد کو روکنے کی سازشوں میں مشغول ہیں جس میں ان کو کھبی بھی کامیابی نہیں ملے گی ۔

آیت اللہ محسن اراکی نے اپنی گفت و گو میں کہا : تقریب مذاہب کے لئے بین الاقوامی ادارے شبہ قارہ ہند میں بھی ہونا چاہیئے خاص کر پاکستان، افغانستان، شام اور عراق میں اس مسئلہ پر کام کرنے کی زیادہ ضرورت ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬