08 November 2015 - 16:37
News ID: 8668
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ نجف اشرف کے امام جمعہ نے جہاد کو عراق میں سرفہرست جانا ہے اور عوام سے دہشت گردوں سے مقابلہ کی اپیل کی ہے ۔
حجت الاسلام سيد صدر الدين قبانچي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف عراق کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے آج اپنے گھر پر اعلی اسلامی کونسل عراق کے کچھ ممبر سے ملاقات و گفت و گو کی ہے ۔
انہوں نے دہشت گردوں سے مقابلہ کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : ہم لوگوں کے امور کی ترجیح میں عراق کے لئے جہاد و قربانی و جان فشانی ہونی چاہیئے ۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے حسین علیہ السلام کی ثقافت کو عراق کی عوام کے لئے فخر کا سبب جانا ہے اور وضاحت کی ہے : حسین علیہ السلام کی ثقافت سے تمسک کر کے مجاہدین اسلام دہشت گرد گروہ داعش اور عالمی سامراج سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : امام حسین (ع) کا مسئلہ عراق میں اس سال محرم میں ایک الگ رونق کا حامل تھا اور شیعوں نے اس کو عالمی و تاریخی کر دیا ۔

حجت الاسلام قبانچی نے اس جلسہ کے دوسرے حصہ میں عراق کے پارلیہ مینٹ ممبر سے اصلاحات منصوبہ میں تعاون کی درخواست کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬