08 November 2015 - 18:05
News ID: 8669
فونت
شیخ احمد بدرالدیں حسون :
رسا نیوز ایجنسی ـ شام کے مفتی اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا : جب تک اس ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ نہ ہو جائے گا اس کے خلاف دہشت گرد پاکسازی تحریک جاری رہے گا ۔
شيخ بدرالدين حسون


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدیں حسون نے ماسکو میں منعقدہ عالمی اسلامی کانفرنس کے موقع پر خبرنگاروں سے گفت و گو میں داعش دہشت گرد گروہ سے مقابلہ کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : جب تک اس ملک سے داعش کا مکمل طور سے خاتمہ نہ ہوجائے گا اس وقت تک روس کے فضائی اور شامی فوج کے زمینی حملے جاری رہیں گے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں شام کی عوام کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت کو بیان کرتے ہوئے کہا : شام کے عوام روس کے ہوائی حملوں کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ روس کا مقصد دہشتگردی بالخصوص دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنا ہے اور شام کی فوج کے ساتھ جنگ میں حصہ لینے میں کبھی کوتاہی نہیں کرے نگے۔

شام کے مفتی اعظم نے بیان کیا : روس دہشتگردوں کے مقابلے میں شامی عوام کی حمایت کررہا ہے اور ہم لوگوں نے اس حمایت کی وجہ سے بہت ہی جلد کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے مغرب کی تفرقہ پیدا کرنے کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : شام میں ہو رہی دہشتگردی کے خلاف اس جنگ کے سلسلہ میں مغرب اور مغربی میڈیا کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ۔

شیخ احمد بدرالدیں حسون نے اس الزام کے جواب میں کہ روس شیعوں اور بشار اسد کے دفاع کے لئے شام میں آیا ہے کہا : ہم شام میں شیعہ اور سنی مسلمان میں کسی فرق کے قائل نہیں ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬