‫‫کیٹیگری‬ :
11 November 2015 - 16:18
News ID: 8682
فونت
آیت الله سبحانی:
رسا نیوز ایجنسی – حضرت آیت الله سبحانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ملک میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے کہا: اختلاف نابودی اور اتحاد کامیابی کا سبب ہے ۔
آيت ‌الله سبحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق،  مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے آج صبح اپنے درس خارج اصول کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ کی شرکت میں مسجد آعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم میں منعقد ہوا، آیه شریفہ«وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِیعًا وَلَا تَفَرَّقُوا؛ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور آپس میں اختلاف نہ ڈالو» کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس آیت میں کچھ نکات موجود ہیں جسے مفسرین نے نقل کیا ہے اور اگر کسی نے بیان کیا ہو تو میری نگاہ سے نہیں گزرا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: کیوں قران نے نہیں کہا کہ انسان  قران و سنت سے متوصل ہوں بلکہ کہا کہ " اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو" اس آیت میں کلمہ "حَبْل" پر غور کرنا چاہئے کہ کیوں قران کریم نے اس لفظ کا استعمال کیا، یقینا اس میں نکتہ پوشیدہ ہے ۔


حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آیات میں بہت سارے نکات پوشیدہ ہوتے ہیں کہا: اگر کویں میں گرے انسان کو نجات دینا ہو تو رسی لٹکا کر یہ کہنا ضروری ہے کہا اسے مضبوطی کے ساتھ پکڑ لو ۔


انہوں نے مزید کہا: قران کا کہنا ہے کہ انسانوں میں متفرق افراد کویں میں گرے ہوئے لوگوں کے مانند ہیں مگر اتحاد کرلیں تو ان لوگوں کے مانند ہیں جنہوں نے رسی کو مضبوطی سے پکڑ رکھا ہو ۔


اس مرجع تقلید نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے کہا: اختلافات معاشرے کا وقت ضائع کرتے ہیں اور انسانوں کو کویں کی گہرائی میں پھینک دیتے ہیں ، مشکلات کے حل میں اتحاد کی ضرورت ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬