09 November 2015 - 15:25
News ID: 8673
فونت
جماعت اسلامی ہند کے سربراہ:
رسا نیوز ایجنسی - جماعت اسلامی ہند کے سربراہ نے یمن میں بے گناہ مرد و زن کے قتل عالم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: یمن کا بحران مذاکرات کے ذریعے اور پرامن طریقے سے حل ہونا چاہئے ۔
 سيد جلال الدين عمري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی ہند کے سربراہ سید جلال الدین عمری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یمن میں بے گناہوں کے قتل عام پر عالمی دنیا کی خاموشی پر شدید تنقید کیا ۔


انہوں نے یمن کے عوام کے خلاف سعودی عرب کے حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا: یمن کا بحران مذاکرات کے ذریعے اور پرامن طریقے سے حل ہونا چاہئے ۔


عمری نے یہ کہتے ہوئے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں نہتے عوام کے قتل عام اور اس اسلامی ملک کی بنیادی تنصیبات کی تباہی کے سوا اورکوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے کہا: یمن کے عوام کو اپنے اختلافات دوسرے ملکوں کی مداخلت کے بغیر پرامن طریقے سے حل کرنے چاہیں ۔


انہوں نے یمن کے بحران کے سلسلے میں اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں کی خاموشی اور لاتعلقی پر تنقید کرتے ہوئے کہا: علاقے خاص طور پر یمن کے حالات پر اقوام متحدہ کی خاموشی نہتے عوام کے قتل عام اور کشیدگی میں اضافے کا باعث بنی ہے۔


جماعت اسلامی ہند کے سربراہ نے علاقے خصوصا یمن میں ہونے والی جھڑپوں کو مسلمانوں کے کمزور ہونے کا باعث قرار دیا اور کہا : عالم اسلام کی اہم ترین ضرورت اختلاف اور تفرقے سے بچنا اور باہمی اتحاد ہے ۔


واضح رہے کہ سعودی عرب نے عمان کے سوا نو دیگر عرب ملکوں کے ساتھ مل کرامریکہ کی سرکردگی میں چھبیس مارچ سے یمن کے عوام کے خلاف فضائی بحری اور زمینی حملے شروع کر رکھے ہیں اور اب تک اس نے یمن کی بنیادی تنصیات، رہائشی مکانات، اسپتالوں اور اسکولوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بےگناہ یمنی شہری شھید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬