‫‫کیٹیگری‬ :
07 November 2015 - 10:55
News ID: 8658
فونت
آیت اللہ امامی کاشانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں تاکید کی: سعودی حکمراں امریکہ اور اسرائیل کے غلام ہیں ۔
آيت اللہ محمد امامي کاشاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے اس ھفتہ تہران یونیورسٹی میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبہ میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوئی امید ظاہر کی کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم نے اب تک جس دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے، ایٹمی اتفاق رائے پر عملدرامد کے معاملے میں بھی اسی دانشمندی سے کام لے گی ۔


انہوں نے صدر جمھوریہ کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے ہدایت نامے میں درج نو نکات کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا : قومی سلامتی کی اعلی کونسل اور پارلیمنٹ میں جامع مشترکہ ایکشن پلان کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے اس پر عملدرآمد کی گہری نگرانی کئے جانے پر زور دیا ہے ۔


تہران کے امام جمعہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک میں دشمن کے نفوذ کا راستہ ہر حال میں روکا جائے کہا : ملکی معیشت، اخلاقیات اور سیاست کی حدود واضح ہیں اور استقامتی معیشت کا راستہ ہی ملکی ترقی و پیشرفت کا واحد ذریعہ ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: شام کے بارے میں ہونے والے ویانا مذاکرات میں ایران کو شرکت کی دعوت دیا جانا، تہران کے عالمی وقار کی نشاندھی کرتا ہے ۔


آیت اللہ امامی کاشانی نے سعودی حکام کو امریکہ اور اسرائیل کا نوکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ خود کو خادم الحرمین کہنے والے سعودی حکام یمن میں بے گناہ عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کا خون بہا رہے ہیں ، عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے موقع پر اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کی ریلیوں کا تذکرہ اور کہا: یہ ریلیاں شاہی حکومت کے دور میں اسکولوں اور یونیورسٹی کے طلبہ کی سامراج مخالف تحریک اور امریکہ مردہ باد کے نعرے کا تسلسل ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬