رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک انصار اللہ یمن کے رھنما عبد الملک الحوثی نے گذشتہ روز، یوم شھادت«زید بن علی» کے موقع پر سعودیہ کی کارکردگی پر شدید تنقید کی ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سعودیہ اپنی حالیہ سیاست کی بنیاد پراسرائیل کا مددگار اور امریکا کا غلام ہے کہا: ظالم طاقتیں امریکہ کی ایما پر یمنی عوام کا قتل عام کر رہی ہیں ۔
تحریک انصار اللہ یمن کے رھنما نے یہ کہتے ہوئے کہ بعض افراد خود کو مسلمان کہتے ہیں مگر عمل کی دنیا میں اسلام سے بیگانہ ہیں کہا: سعودیہ حکومت اور اس کے حکمراں اس کا کھلا مصداق ہیں ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودیہ حکمراں خود کو مسلمان کہتے ہیں مگر سب سے زیادہ اسلام ، رسول اسلام اور قران کریم کی توھین کرتے ہیں نیز آئین اسلام کے خلاف قدم اٹھاتے ہیں کہا: سعودیہ آج اسرائیل کے دوش بہ دوش ہے ، اس کی مدد کرتا ہے ، خود کو امریکا کا غلام بننے میں فخر محسوس کرتا ہے ، سعودیہ نے اپنی اس سیاست سے یمن کی عوام کو سب سے زیادہ نقصان پہونچایا ہے ، مگر تظاھر یہ کرتے ہیں کہ دین دار ہیں اور آداب اسلامی کو دنیا میں پھیلا رہے ہیں ۔
عبد الملک الحوثی نے یہ کہتے ہوئے کہ احادیث کے آئینے میں ظلم و جور و فساد کی بنیاد دو طرح کے افراد ہیں اور وہ ظالم حکام اور فاسد علماء ہیں کہا: انہیں افراد نے امت کو مشکلات سے روبرو کیا ہے ، صدر اسلام میں بنی امیہ اس کھلا مصداق تھے جنھوں نے زمام حکومت سنبھالنے کے بعد معاشرے میں ظلم و فساد کی ترویج کی ۔
انہوں ںے ملک میں انصاف کی بنیادوں پر حکومت کے قیام کی اپیل کرتے ہوئے کہا : انصاف پسند حکومتوں کے بغیر معاشرے میں انصاف قائم نہیں کیا جاسکتا ، انصاف پسند حکومتوں کے نہ ہونے کی وجہ سے قوموں کو ظلم و ستم اور ناانصافیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
انصار اللہ کے سربرہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ظالم اور طاغوتی ممالک امریکہ کی نگرانی میں یمن کے حق پسند اور انصاف کے طلبگار عوام کا قتل عام کر رہے ہیں کہا : ظالم طاقتیں نہیں چاہتیں کہ یمن میں کوئی انصاف پسند حکومت برسر اقتدار آ ئے۔
واضح رہے کہ انصاراللہ کے سربراہ کی تقریر کے ساتھ ہی ہزاروں یمنی شہریوں نے دارالحکومت صنعا کی سڑکوں پر مارچ اور انقلاب یمن کی حمایت کا اعلان کیا ، مظاہرین اپنے ملک کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کی مذمت میں نعرے بھی لگا رہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے دفاع کے لئے عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے ہر اقدام کی بھرپور طریقے سے حمایت کرتے ہیں-