07 November 2015 - 12:31
News ID: 8662
فونت
تحفظ عزاداری کونسل:
رسا نیوز ایجنسی - تحفظ عزاداری کونسل کے اراکین نے اپنے اجلاس میں تاکید کی: عزاداری پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی ۔
عزاداري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحفظ عزاداری کونسل کے اراکین نے اپنے اجلاس میں ہری پور میں پولیس کے ناروا رویئے اور بانیان مجالس کے خلاف متعدد ایف آئی آر کاٹنے کے خلاف بیانیہ دیتے ہوئے کہا: عزاداری پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی ۔


اس نشست میں تحفظ عزاداری کونسل بنانے کی منظوری دیتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری حجت الاسلام وحید عباس کاظمی کا چیئرمین کے طور پر نام سامنے لایا گیا ۔


یاد رہے کہ ضلع ہری پور میں محرم الحرام کے دوران ہونے والی مجالس و جلوس عزا کے خلاف ستر کے قریب ایف آئی آر کاٹی گئیں ہیں اور بے گناہ افراد کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس کا رویہ بھی انتہائی ناروا ہے۔


بانیان مجالس نے اس موقع پر کہا : عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام پر کسی قسم کی قدغن و روک ٹوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور یہ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے ۔


واضح رہے کہ ضلع ہری پور میں محرم الحرام کے دوران ہونے والی مجالس و جلوس عزا کے خلاف ستر کے قریب ایف آئی آر کاٹی گئیں ہیں اور بے گناہ افراد کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس کا رویہ بھی انتہائی ناروا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬