الہدیٰ فاونڈیشن بلتستان کے زیراہتمام؛
رسا نیوز ایجنسی - سابقین امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان اور الہدیٰ فاونڈیشن بلتستان کے زیراہتمام شہدائے منٰی کے نام ایک عظیم الشان تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کل منگل کو ایک بجے، امام بارگاہ ابو طالب قتلگاہ اسکردو میں ہوگا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الہدیٰ فاونڈیشن بلتستان کے زیراہتمام شہید حجت الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین اور شہدائے منٰی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک عظیم الشان تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوگا۔
اس پروگرام میں شہید حجت الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کے فرزند عباس فخرالدین کے علاوہ بلتستان بھر کے علماء، زعماء، عمائدین، دانشور اور شہید کے حلقہ احباب شریک ہونگے۔
نیز اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی شرکت کریں گے اور بلتستان کے نامور بزرگ عالم دین حجت الاسلام شیخ محمد حسن جعفری اس پروگرام سے خطاب کریں گے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے