رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دارلحکومت تہران میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ذرائع ابلاغ عامہ اور خبر رساں اداروں کے حوالے سے نمائش "غیر جانبدارانہ تجزیہ اور ذمہ دارانہ جواب" کے عنوان سے مہمان و شائقین کے شرکت کے ساتھ افتتاح ہوا ۔
جمہوریہ اسلام ایران کے شہر تہران میں ذرائع ابلاغ عامہ نمائش کا یہ اکیسواں دور ہے جس جس میں ملک کے تقریبا تمام خبر رساں ادارے اور ذرائع ابلاغ شرکت کرتے ہیں ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس نمائش میں 600 سے زائد قومی اور نجی میڈیا اور خبر رساں اداروں کے وفود شریک ہیں جن لوگوں نے اپنا غرفہ سجا رکھا ہے ۔
اس نمائشگاہ کی افتتاحیہ تقریب کے بعد 600 میڈیا کے ادارے اپنی کاووشوں کی نمائش کریں گے ۔
اس افتتاحی تقریب میں میڈیا کے شعبے سے تعلق رکہنے والے مختلف شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے شائقین بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں ۔
اس نمائش میں ثقافتی، مذہبی، سیاسی، اقتصادی، تکنیکی، خاندانی امور اور بچوں سے متعلق ذرائع ابلاغ کے نمائندے شرکت کر رے ہیں ۔