رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے آج ظہر سے پہلے ہندوستان اور موریتانیہ کے اہل سنت علماء کرام کے ایک وفد سے ملاقات میں اظہار کیا : یہ خوشی و فخر کا سبب ہے کہ اسلامی علماء کرام کے تعاون کے ساتھ تمام ممالک میں اسلام کی اعلی و عظیم مقاصد کو انجام دیا جا سکے ۔
انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مسلمانوں کی موجودگی کو دشمنوں کی سازش کے مقابلہ میں مستحکم دیوار جانا ہے اور بیان کیا : مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے سلسلہ میں قرآن کریم کی طرف سے واضح و روشن حکم ہے کہ اس میں فرماتے ہیں : «وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِیعًا وَلاَ تَفَرَّقُواْ» اس وجہ سے جس قدر بھی ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ رہے نگے اتنا ہی ہم لوگوں کے دشمن کی طاقت کم ہوتی جائے گی ۔
حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے ان علماء کرام کا ایران میں اور اس کے مقدس شہر قم میں حاضر ہونے کو مبارک و غنیمت جانا ہے اور وضاحت کی : انشاء اللہ ان بزرگوں کا اس جگہ حاضر ہونا اسلامی قوم چاہے شیعہ ہوں یا اہل سنت ایک دوسرے کے درمیان زیادہ شناخت پیدا ہونے کا سبب ہو اور ان لوگوں کے درمیان اتحاد میں اضافہ ہو اور اسلام کی عظمت و بزرگی کو پورے دنیا میں پھیلنے کا زمینہ ہو ۔
انہوں نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے مقابلہ اختلاف ہونے اور اس مقدس دین اسلام کو نقصان پہوچانے کے راہ میں اسلام کے دشمنوں کے ساتھ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی : بہت ہی پریشان و غم اور شرم کی بات ہے کہ بعض جگہوں پر اسلامی قوم کے درمیان اختلاف و خلا دیکھا جا رہا ہے لیکن دشمن آپس میں متحد ہیں ، اس بنا پر ہم لوگوں کو اپنے اتحاد کی حفاظت کرنی چاہیئے تا کہ جیسا کہ اسلام و قرآن جو ہم سے چاہتا ہے اس طرح زندگی بسر کر سکیں ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اس وقت عالم اسلام میں پائے جانے والے فتنہ کو قابل تشویش جانا ہے اور بیان کیا : یہ فتنہ مسلمانوں کے لئے بہت ساری پریشانی و مشکلات میں مبتلی ہونے کا سبب ہوا ہے لیکن اگر قرآن کریم میں خداوند عالم کے قول پر عمل کریں کہ جس میں فرماتا ہے «إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَیْنَ أَخَوَیْکُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُونَ» تب یقینا ہم لوگ دشمنوں کے مقابلہ میں کامیاب و کامران ہونگے ۔
حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے اپنی گفت و گو کے اختمام میں تمام علماء کرام کو ان کے گھر پر تشریف لانے کی وجہ سے دوبارہ شکریہ ادا کیا اور وضاحت کی : انشاء اللہ یہ ملاقات اور ان تمام لوگوں کا ایران ملک اور اس کے مقدس شہر قم میں آنے کا سلسلہ ختم نہ ہو اور عالم اسلام کے علماء ہمیشہ تشریف لائیں اور ہم لوگ آپس میں رابطہ قائم رکھیں جو کہ بے شمار خیر و برکات کا سبب ہوگا ۔