01 November 2015 - 21:04
News ID: 8635
فونت
آیت الله اراکی :
رسا نیوز ایجنسی ـ تقریب مذاہب اسلامی عالمی کونسل کے جنرل سیکریٹری نے اس بیان کے ساتھ کہ مسلمانوں کو ہوشیار رہنا اور جان لینا چاہیئے کہ دشمن اسلام قوم میں نفوذ کی کوشش میں ہے ، کہا : دشمن چاہتا ہے کہ اسلام ایک متفرق و کمزور قوم کی صورت میں رہے ، اگر مسلمان قرآن کریم میں خداوند عالم کی احکامات پر عمل کرے اور دشمنوں سے دوری کرے تو کامیابی حاصل کرے گا ۔
آيت الله اراکي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق تقریب مذاہب اسلامی عالمی کونسل کے جنرل سیکریٹری آیت الله محسن اراکی نے آج شام کے وقت مذہبی و علمی دومین سمینار جس کا عنوان اسلامی واحد قوم کے چیلینجیز اور اس کا راہ حل اور عالم اسلام میں موجودہ بحران ہے یہ سمینار تقریب تحقیقی سینٹر میں منعقد ہوئ جس میں قرآن کریم کے مطابق اسلامی قوم کے صفات بیان کیا ۔

انہوں نے آیت « مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِینَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْکُفَّارِ رُحَمَاءُ بَیْنَهُم» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : خداوند عالم قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ اسلامی قوم کو مسلمانوں کے ساتھ عزت و احترام کا حامل ہونا چاہئے اور دشمنوں کے سلسلہ میں سختی سے کام لے اور اپنوں کے درمیان ایک دوسرے سے مہربان ہوں ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے اس بیان کے ساتھ کہ اس وقت اسلام کو شدید نقصان پہچایا گیا ہے جس کا اعلاج کیا جائے اظہار کیا : دشمن کوشش کر رہا ہے کہ اسلامی ممالک میں نفوذ پیدا کرے اور مسلمانوں کی عزت و کرامت اس سے چھین لے تا کہ اس کے ذریعہ مسلمانوں کو سخت نقصان پہوچائے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : جیسا کہ قرآن کریم کی آیات میں بیان ہوا ہے کہ اسلامی قوم کو عزت و اتحاد کی صورت میں زندگی بسر کرنا چاہیئے اور مختلف میدان میں حاضر رہیں ، اور اس بات کی طرف توجہ رکھنا چاہیئے کہ اسلام کے دشمن کو جب تک ختم نہیں کیا جائے گا ہو دشمنی سے دوری اختار نہیں کرے نگے ۔

آیت الله اراکی نے اس بیان کے ساتھ کہ مسلمانوں کو ہوشیار رہنا اور جان لینا چاہیئے کہ دشمن اسلام قوم میں نفوذ کی کوشش میں ہے ، کہا : دشمن چاہتا ہے کہ اسلام ایک متفرق و کمزور قوم کی صورت میں رہے ، اگر مسلمان قرآن کریم میں خداوند عالم کی احکامات پر عمل کرے اور دشمنوں سے دوری کرے تو کامیابی حاصل کرے گا ۔    

انہوں نے بیان کیا : خداوند عالم مسلمانوں کو حکم دیا ہے کہ طاغوت کو کنارے کرو اور اس کی پیروی نہ کرو ، خداوند عالم نے حکم دیا ہے کہ مسلمانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ متحد اور بھائی چارگی کے ساتھ رہنا چاہیئے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس مسئلہ کو نقصان پہوچا ہے اور مسلمانوں کے درمیان دوری ہو گئی ہے ۔

تقریب مذاہب اسلامی عالمی کونسل کے جنرل سیکریٹری نے بیان کیا : وہ مسائل جس کی طرف اسلامی قوم کو توجہ رکھنی چاہیئے خداوند عالم اور ان کے رسول کی اطاعت و پیروی ہے ، اگر خداوند عالم اور اس کے رسول کی اطاعت چھوڑ دی جائے اور دشمن کے قانون کی پیروی کی جائے تو اسلامی قوم کو نقصان حاصل ہوگا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : مسلمانوں کے درمیان پائی جانے والی بیماری کا اعلاج خداوند عالم کی اطاعت ، مسلمان بھائیوں کے درمیان اصلاح کا ادارہ اور دشمنوں کی پیروی نہ کرنا اور ان لوگوں سے ہوشیاری ہے ، اسلام کی عزت کی واپسی اور ایک ہاتھ ہونا اسلام کی ضروریات میں سے ہے کہ مسلمانوں کو اس کی طرف توجہ رکھنی چاہیئے ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے اس بیان کے ساتھ کہ کافروں کو ولی کے عنوان سے انتخاب مسلمانوں کے روشن راستہ کو تاریکی میں بدلنے کا سبب ہوتا ہے بیان کیا : اگر مسلمان خداوند عالم اور اس کے رسول کی پیروی کریں تو اپنے دشمنوں پر غالب آئے نگے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬