رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس خبرگان رہبری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن آیت الله سید احمد خاتمی نے ایران کے مقدس شہر قم میں عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ مظاہرہ میں خبربگار سے گفت و گو میں عوام خاص کر جوان طبقے کا انقلابی میدان میں جوش خروش کے ساتھ شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : انقلاب کی ثقافت گہری و باقی رہنے والی ثقافت ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : یہ ثقافت نسل کے منتقل ہونے کے ساتھ بدلنے والا نہیں ہے ، الحمد للہ انقلاب کا دوم و سوم نسل اسی نسل اول کی طرح جوش و خروش کے ساتھ میدان میں حاضر ہے اور انقلاب کے اقدار کا دفاع کر رہی ہے ۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے ممبر نے ان لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے جو لوگ ملک کی مشکلات کو سامراجیت کی دشمنی سے مرتبط سمجھتے ہیں بیان کیا : علم دین کی بنیاد پر کھڑا رہنا ایثار و اخراجات کا طالب ہے اور جو لوگ دین مدار ہیں وہ اس خرچ کو اپنے لئے تحمل کرتے ہیں ،
انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : ہم لوگ فخر کرتے ہیں کہ امریکا کے دشمن ہیں اور آخر تک اس راہ پر قائم رہے نگے اور ہماری اچھی قوم ۳۶ سال سے اس اخراجات کو برداشت کر رہی ہے اور اس کے علاوہ بھی اعلی مقاصد کے حصول کے لئے اس اخراجات کو تحمل کرے گی ۔