05 November 2015 - 20:54
News ID: 8653
فونت
شیعہ علماء کونسل کی رہنما :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل کی رہنما، ممبر اسمبلی نے کہا : اس دور حکومت میں حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ ایوان کے نمائندوں کو آج سکیورٹی نصیب نہیں ہے تو عام انسان کے لئے ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اس اسمبلی کے ممبر نے ملک دہشت گردی و جانی خطرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت سے سیکورٹی کی اپیل کی ہے اس سلسلہ میں شیعہ علماء کونسل کی رہنما، ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی نے بیان کی : آئی جی پی اپنا قبلہ درست کرے، مقتدر ایوان کی توہین کرنے پر اسے برطرف کیا جائے اور گلگت بلتستان اسمبلی ممبران کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : مجھے سکیورٹی تھرٹس ہیں اور میری جان کو خطرہ ہے، اس سے قبل بھی مجھ پہ قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، میں ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں، جس پر مجھے جانی تحفظ چاہیئے۔

شیعہ علماء کونسل کی رہنما، ممبر اسمبلی نے کہا : اس سے قبل بھی اسمبلی میں اپنی سکیورٹی کی بات کی اور پولیس کے اعلٰی افسران سے درخواست کی، لیکن درخواست ردی کی ٹوکری کی نذر ہوگئی، اس ایوان کے نمائندوں کو آج سکیورٹی نصیب نہیں ہے تو عام انسان کے لئے ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬