رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خراسان جنوبی کے مشہور عالم دین اور شہید عالم دین سید عبدالکریم عبادی کے والد اور مشہد کے امام جمعہ سید مهدی عبادی کے بھائی اور خوسف شہر میں حضرت فاطمہ زهرا (س) مدرسہ کے بانی آیت الله سید احمد عبادی آج صبح اس فانی دنیا کو وداع کہا ۔
یہ مشہور عالم دین پچاس سال سے بھی زیادہ عرصہ سے خوسف شہر کے مسجد جامع اور حوزہ علمیہ میں طالب علموں کی تعلیم و تربیت و علوم دین کی تبلیغ میں مشغول رہے اور انقلاب اسلامی میں اس علاقے کے لوگوں کی ہدایت میں نمایا کردار نبھایا ہے ۔
اس مجاہد عالم دین کا تشییع جنازہ خوسف شہر میں چار نومبر 2015 بروز بدھ عصر کے وقت منعقد کی گی ہے ۔
آیت الله سید احمد عبادی سن 1932 میں پیدا ہوئے تھے اور اپنی ابتدائی تعلیم اپنے شہر میں ہی حاصل کی اور بیرجند ، مشہد اور قم کے حوازات علمیہ میں تعلیم حاصل کی ۔
انہوں نے تقریبا 11 سال کی مدت تک آیت الله بروجردی (رح) ، حضرت امام خمینی (رح) و آیت الله گلپایگانی (رح) کے درس میں شرکت کی اور ان سے استفادہ کیا ۔
آیت الله عبادی ایران کے مقدس شہر قم کے مدرسہ خان و حجتیہ میں قائد انقلاب اسلامی سے گہرے تعلق رکھتے تھے اور حوزہ علیہ قم میں فقہ و اصول کے دروس تمام کرنے کے بعد خوسف تشریف لے گئے جہاں 55 سال تک اس شہر کے جامع مسجد میں امامت و تبلیغ کی ذمہ داری نبھائی ۔