08 November 2015 - 10:19
News ID: 8663
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں راولپنڈی اسلام آباد کی شیعہ تنظیموں ، ٹرسٹیز، بانیان جلوس، سالاران دستہ، ماتمی انجمنوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔
مجلس وحدت مسلمين پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں راولپنڈی اسلام آباد کی شیعہ تنظیموں ، ٹرسٹیز، بانیان جلوس، سالاران دستہ، ماتمی انجمنوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

اس رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں 20 محرم الحرام کو سیکٹرجی 10 اسلام آباد میں مرکزی جلوس عزا پر پولیس کے حملے ، رکاوٹ ڈالنے اورعزاداروں کی بلاجواز گرفتاریوں کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ اس جلسہ میں اس جلوس کے بانی بھی موجود تھے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جلسہ میں حجت الاسلام راجہ ناصرعباس نے بیان کیا : عزاداری سید الشہداءؑ ملت تشیع کا آئینی ، قانونی، جمہوری حق ہے، جس پرکوئی پابندی، رکاوٹ یا حملہ ناقابل پرداشت ہے۔

انہوں نے کہا : 30 محرم سے قبل راولپنڈی اسلام آباد کی تمام شیعہ تنظیمیں ، ٹرسٹیز، بانیان جلوس، سالاران دستہ، ماتمی انجمنیں آئندہ کے  مشترکہ لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

قابل بیان ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹرG-10 میں مسجد و امام بارگاہ امام حسنؑ سے 20 محرم الحرام کو نکالےجانے والے سالانہ لائسنس شدہ جلوس عزاپر پولیس کا دھاوا، پولیس گردی کے بدترین مناظردیکھنے میں آئے، بانی جلوس ، ایم ڈبلیوایم کے ارشادبنگش سمیت 14عزادارگرفتار، 4 زخمی ، خواتین و مرد شرکاء پر لاٹھی چارج کی گئی جس میں متعددزخمی ہوئے اور آنسوگیس کا بھی استعمال ہوا ۔

واضح رہے کہ اس سالانہ جلوس عزا کو گذشتہ سال بھی بعض شرپسند تکفیری عناصراور انتظامیہ کی ملی بھگت سے روکنے کی کوشش کی گئی تھی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬