یمنی فوج و رضاکار جہادیوں نے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے سعودی عرب کے جیزان کے عسیر اور نجران فوجی اڈوں کو اپنا نشانہ بنایا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جہادیوں نے "القرن"، "العین" اور "جبل الدود" فوجی اڈوں اور المنتزہ چھاؤنی نیز الکبری کے جنوب میں ایک فوجی اڈے پر گولہ باری کے ذریعہ حملہ کیا جس کی وجہ سے سعودی فوجیوں کو اپنی جان بچانے کے لئے راہ فرار اختیار کرنا پڑا ۔
یمنی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے نجران میں "بن یالین" اور "الشبکہ" چھاؤنیوں کو بھی نشانہ بنایا اور کیٹوشا میزائل فائر کئے ۔ جس میں کئی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔
واضح رہے کہ ہر روز سعودی عرب اور اس کے متحدین کی طرف سے یمن کے بے گناہ مسلمانوں پر ہوائی حملہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ابھی تک ہزاروں چھوٹے بچے و خواتین شہید اور بے گھر ہو گئے ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے