رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع ایک اسٹیڈیم کے قریب دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں سو لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ پیرس میں واقع ایک کنسرٹ ہال میں کم از کم ایک سو سے زہادہ لوگوں کو یرغمالی بنا کر قتل کر دیا ۔
ان دہشت گردانہ حملوں میں مرنے والوں کی تعداد ایک سو ساٹھ بتائی ہے جن میں سے ایک سو سے زائد افراد بٹاکلن کنسرٹ ہال میں مارے گئے جبکہ زخمیوں میں سے اسی سے زہادہ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
اس وقت پورا فرانس ان دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے خوف و حراس میں ہے اور اس حادثہ میں مرنے والوں کے غم میں صدمے سے دوچار ہیں اور آج پیرس کے تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملک کا مشہور نماد ایفل ٹاور کی روشنیاں ان دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں گل کر دی گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس حملہ کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے ۔
واضح رہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ فرانس میں اس وقت انجام ہوا ہے جب کہ تمام مغربی ممالک خاص کر فرانس نے بھی اس دہشت گرد گروہ داعش کی عراق اور شام میں دہشت گردی کی حمایت و مدد کی ہے ۔