19 November 2015 - 17:26
News ID: 8716
فونت
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا : ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس دور رس نتائج کی حامل ہوگی۔
ملي يکجہتي کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر نے بیان کیا : قیام پاکستان کے وقت سے ہی اسلام دشمن قوتوں نے اس ملک کی نظریاتی اساس پر حملے شروع کردیئے تھے ۔ قرارداد مقاصد اور ملکی آئین کی اسلامی دفعات نے اگرچہ اس قسم کی کوششوں کا سدباب کیا تاہم اب بھی حیلوں بہانوں سے وطن عزیز کو سیکولر ریاست بنانے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : یہ اور اس طرح کے دیگر مسائل اس امر کے متقاضی ہیں کہ وطن دوست قوتیں مل بیٹھیں اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں۔

ثاقب اکبر نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس دور رس نتائج کی حامل ہوگی۔

انھوں نے بیان کیا : کانفرنس میں عالمی حالات منجملہ بھارت کا اقلیتوں کے ساتھ رویہ ،انتفاضہ القدس اور اس پر مسلم امہ کی خاموشی، مشرق وسطی اور عالمی سطح پر ہونے والے واقعات اور ان واقعات کے تناظر میں آنے والی تبدیلیوں کے پاکستان پر اثرات بھی زیر بحث لائے جائیں گے ۔

ملی یکجہتی کونسل کے نمائندہ نے کہا : اس کانفرنس میں کونسل میں شامل جماعتوں کے قائدین ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر زبیر، سراج الحق، حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی ، مولانا سمیع الحق، پروفیسر حافظ سعید، حجت الاسلام امین شہیدی، لیاقت بلوچ، حافظ عاکف سعید، پروفیسر عبدالغفار روپڑی، دیوان عظمت سید میاں، سلطان احمد علی، مولانا عبد المالک،  حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی کے علاوہ دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، سول سوسائٹی کے اراکین اور اہم دانشور شرکت کریں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬