‫‫کیٹیگری‬ :
24 November 2015 - 05:04
News ID: 8735
فونت
قائد انقلاب اسلامی :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد انقلاب اسلامی نے کہا : دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں امریکا اور مغرب سے مدد کی آس لگانا غلط ہے ۔
قائد انقلاب اسلامي


رسا نیوز ایجنسی کا قائد انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائیٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری سے ملاقات میں اسلام اور مسلمانوں کے تشخص کے دفاع میں اسلامی ملکوں کے باہمی تعاون کو بنیادی ضرورت قرار دیا اور زور دیکر کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ کے دعوے کرنے والے بین الاقوامی اتحاد ہرگز قابل اعتماد نہیں ہیں کیونکہ داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل یا حمایت کے پس پردہ خود یہی تخریبی عناصر بالخصوص امریکا سرگرم عمل ہے۔

قائد انقلاب اسلامی نے پیر کو دوپہر سے قبل اپنی اس ملاقات میں اسلام کے کھلے ہوئے دشمنوں اور دین اسلام کے ان دشمنوں کو جو اسلام کے نام لیوا ہیں، ایک ہی قیچی کے دو پھل قرار دیا اور فرمایا کہ ان خطرناک دشمنوں کے مقابلے میں اسلامی ملکوں کو چاہئے کہ آپسی تعاون کو وسعت دیکر اپنے تشخص اور مفادات کی حفاظت کریں۔

قائد انقلاب اسلامی نے واشگاف لفظوں میں کہا کہ داعش اور بوکو حرام جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں امریکا اور مغرب سے مدد اور تعاون کی آس لگانا غلط ہے۔ آپ نے فرمایا کہ صحیح اطلاعات کے مطابق عراق میں امریکی اور علاقے کے بعض رجعت پسند ممالک داعش کی مدد کر رہے ہیں اور تخریبی کردار ادا کر رہے ہیں۔

قائد انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ اسلامی ملکوں کے باہمی روابط کا مطلب دیگر ملکوں سے قطع تعلق کر لینا نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا کہ امریکا اور صیہونی حکومت کے علاوہ تمام ملکوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وسیع تعلقات ہیں لیکن ہمارا یہ خیال ہے کہ اسلامی ملکوں کو ایک دوسرے کے اور زیادہ قریب آنے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے محمد بوہاری جیسے باعقیدہ مسلمان کو نائیجیریا جیسے اہم اور نمایاں ملک کا صدر منتخب کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور نائیجیریا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ آپ نے زور دیکر کہا کہ ان امکانات اور صلاحیتوں کی نشاندہی ہونی چاہئے۔

اس ملاقات میں نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور نائیجیریا کے درمیان دیرینہ مستحکم تعلقات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران ایک بڑا اور ترقی یافتہ ملک ہے جس کے پاس باہمی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

نائیجیریا کے صدر نے گیس کے ایکسپورٹر ملکوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے نائیجیریا کو ایران کی طرف سے دئے گئے دعوت نامے کی قدردانی کی اور کہا کہ قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات میں آج مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور میں اس ملاقات اور اس میں حاصل ہونے والی رہنمائی کی قدر کرتا ہوں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬