‫‫کیٹیگری‬ :
21 November 2015 - 12:39
News ID: 8721
فونت
آیت اللہ سید احمد خاتمی :
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں پیرس کے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران ہر قسم کی دہشت گردی کا مخالف ہے ۔
آيت اللہ سيد احمد خاتمي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو تہران یونیورسٹی میں ھزاروں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا پیرس حملے کی شدید مذمت کی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے لئے دہشت گردی کے خلاف تمام ملکوں کے باہمی تعاون کو ضروری قرار دیا ہے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران سمجھتا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تمام ملکوں کا حقیقی اتحاد ضروری ہے ۔


تہران کے امام جمعہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی رابطہ نہیں ہے کہا : داعش جیسے تکفیری دہشت گرد گروہ اسلاموفوبیا پھیلانے کے لئے وجود میں لائے گئے ہیں اور وہ اسی میں مشغول ہیں ۔


انھوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ان دہشت گرد گروہوں کا اصلی مشن، دین اسلام کی حقیقت کو مسخ کرنا ہے کہا: داعش اور دیگر تکفیری دہشت گرد گروہ صیہونیوں کے زرخرید ہیں جو مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے لئے تشکیل دیئے گئے ہیں ۔


آیت اللہ خاتمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خود فرانس جو اس وقت دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے اور بہت سے دوسرے مغربی ممالک، شام میں بنیادی شہری تنصیبات کو تباہ اور عوام کا قتل عام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتے ہیں کہا:  بیروت میں انجام پانے والے دہشت گردانہ حملوں پر مغرب نے خاموشی اختیار کی تھی مگر جب خود اس کا شکار ہوگئے تو آہ نالہ کرنے لگے ۔


انھوں نے دہشت گردی کے تعلق سے امریکا اور یورپ کی دوہری پالیسیوں اور دہشت گردوں کو اچھے اور برے میں تقسیم کرنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا : فلسطین میں اسرائیل کی دہشت گردی پر مغرب کوئی ردعمل نہیں دکھاتا ۔


آیت اللہ احمد خاتمی نے داعش اور دیکر تکفیری گروہوں کو انسانی برادری کے لئے خطرناک قرار دیا اور کہا : اگر مغربی حکومتیں اس خطرے کو دور کرنا چاہتی ہیں تو انھیں چاہئے کہ ان گروہوں کی حمایت کرنا بند کردیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح صداقت کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔


تہران کے امام جمعہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کا حقیقی علمبردار قرار دیا اور کہا : امریکا کی قیادت میں نام نہاد دہشت گردی مخالف اتحاد، نہ صرف یہ کہ دہشت گردی کے خلاف نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کی حمایت کے لئے بنایا گیا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬