23 November 2015 - 12:47
News ID: 8730
فونت
ملی یکجہتی کونسل پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے ملک کی اسلامی نظریاتی اساس کے تحفظ کے لیے تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا: پاکستان کو کسی بھی قیمت پرسیکولر ریاست نہیں بننے دیں گے ۔
آل پارٹيز کانفرنس آل پارٹيز کانفرنس آل پارٹيز کانفرنس آل پارٹيز کانفرنس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی اسلامی نظریاتی اساس کے تحفظ کے لیے تحریک چلانے  کا اعلان کیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں درج مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک کے مختلف شہروں میں ملین مارچ ہوں گے اور ہماری تحریک کا آغاز ہوچکا ہے کہا : پاکستان کی نظریاتی اساس کا تحفظ کے زیرعنوان منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد ملک کو سیکولر بنانے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں، سود کے قانون کے حوالے سے تاخیری حربے ، ختم نبوت کے قانون کے حوالے سے سازشوں کا سد باب نیز دنیا بھر میں بالخصوص بھارت میں مسلمانوں پر روا رکھے والے جانے والے مظالم پر حکومتی خاموشی اور دیگر متعلقہ مسائل پر غور و خوض کرنا ہے۔


جماعت الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : میاں نواز شریف شریعت بل لانے والے افراد میں پیش پیش تھے مجھے حیرت ہے کہ انھوں نے ملک کو لبرل بنانے کی بات کیسے کی ۔


انہوں نے مزید کہا: تمام نظریاتی جماعتوں کو ملک کر پاکستان کی اسلامی نظریاتی اساس جو کہ کلمہ طیبہ ہے کا تحفظ کرنا چاہے ۔


جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ میاں صاحب جب جلاوطن تھے تو انہوں نے مسجد نبوی میں مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ اگر اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو ملک میں شریعت کا نظام نافذ کریں گے اور سود ختم کریں گے کہا: علماء کو ان مسائل کے علاوہ عوام کے دیگر مسائل کے لیے بھی آواز بلند کرنی چاہئے ۔ ہمارا مسئلہ صرف فحاشی اور سود نہیں بلکہ غربت اور کرپشن کا خاتمہ بھی ہے۔


جمعیت علمائے اسلام(ف) کے مرکزی راہنما مولانا محمد امجد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا : پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر بنا ہے لیکن آج اہل اقتدار بنیادی نظریے سے انحراف کے مرتکب ہو رہے ہیں علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ موجودہ حکمرانوں کو روکیں۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نائب امیر حجت الاسلام والمسلمین محمد امین شہیدی نے اس بات کی تاکید کی کہ ہمیں مسائل کی جڑ تک پہنچنا چاہیے اور اس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں ۔


تحریک اسلامی کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین عارف حسین واحدی نے بیان کیا: ملک کی اسلامی نظریاتی اساس کے تحفظ کے لیے ہمیں مغربی کلچر کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔


واضح رہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل کی رکن جماعتوں کے سربراہان اور عہدیداروں کے علاوہ سول سوسائٹی کے اراکین ، دانشوروں ، دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنمائوں اور مذہبی اداروں کے سربراہان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔


تقریب سے درج بالا افراد کے علاوہ پروفیسر عبد الرحمن مکی، پیر محفوظ مشہدی ، عبد الغفار روپٹری ، حافظ عاکف سعید ،پیر عبد الرحیم نقشبندی، مولانا اللہ وسایا ، مولانا عبد المالک ، مولانا عبد العزیز حنیف ،پیر سید حبیب عرفانی ، میاں محمد اسلم، مولانا احمد قصوری ، ڈاکٹر امین ، قاضی ظفر الحق ،عبد الرشید ترابی ، پروفیسر ابراھیم ، نذیر جنجوعہ ،عبد اللہ گل ، صابر کربلائی، نسیم قریشی اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ تقریب کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی پڑھ کر سنایا گیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬