25 November 2015 - 13:31
News ID: 8746
فونت
ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی:
رسا نیوز ایجنسی - ہندوستان کی ایک سیاسی جماعت ایم آئی ایم کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا : مسلمان کسی قیمت پر ہندوستان نہیں چھوڑیں گے ۔
اسد الدين اويسي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: چاہے جو بھی ہو جائے مسلمان کسی قیمت پر ہندوستان نہیں چھوڑیں گے ۔


انھوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مسلمان، سنگھ پریوار اور دیگر فاشسٹوں کی تلخ زبان اور پالیسیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے کہا : وہ یہیں پر ایک قابل فخر ہندوستانی کی طرح رہیں گے ۔


حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ملک کے مسلمان ، ہندوستان کے آئین میں حاصل اپنے حقوق، انصاف اور لازمی حصے کے لئے اپنی جمہوری جد و جہد جاری رکھیں گے کہا: جب تک زمین پر حیات ہے ، مسلمان ہندوستان میں قابل فخر ہندوستانی کی طرح رہیں گے ۔


مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہندوستانی مسلمان یقینا اپنے حقوق کے لئے جد و جہد کرتے رہیں گے کہا: ان حقوق کو کوئی بھی چھین نہیں سکتا کیونکہ اس کی ضمانت آئین دیتا ہے ۔


اسد الدین اویسی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم پیدائش سے ہی نہیں بلکہ انتخاب سے بھی ہندوستانی ہیں ہم نے بہت مصیبتیں دیکھی ہیں ، کئی فسادات دیکھے ہیں ، ہم نے بابری مسجد کو شہید ہوتے ہوئے بھی دیکھا ہے کہا : ہندوستانی مسلمانوں کو ہمیشہ برسراقتدار پارٹیوں سے شکایت رہی ہے کیونکہ ان سیاسی جماعتوں نے مسلمانوں کو آئین میں انھیں حاصل حقوق نہیں دیئے -


انھوں نے کہا: اس سب کے باوجود یہ ہمارا ملک ہے، ہم لڑائی جاری رکھیں گے، ہم جد و جہد جاری رکھیں گے اور یقینا اپنا حقوق حاصل کریں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬