25 November 2015 - 12:51
News ID: 8741
فونت
لبنانی پارلیمںٹ ممبر:
رسا نیوز ایجنسی – لبنان کی پارلیمںٹ کے ممبر نے نہضت امام خمینی(ره) کو نہضت امام حسین(ع) کا تسلسل جانا اور کہا: امام خمینی نے نہضت امام حسین کی پیروی کرتے ہوئے یزید وقت کے مقابل قیام کیا ۔
حسين الموسوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی پارلیمںٹ کے ممبر حسین الموسوی نے شھدائے حزب اللہ کی تجلیل میں ہونے والے ایک پروگرام میں کہا: دھشت گردی کوئی نئی چیز نہیں ہے بلکہ دھشت گردی، ظلم ، قتل عام اور فتنہ افروزی کی نئی شکل ہے کہ افسوس تاریخ بشر ھمیشہ اس کی شاھد رہی ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: جس طرح نہضت امام حسین (ع) ظلم یزید کے برملا ہونے اور اسلام کے تحفظ کا باعث بنی ویسے ہی نہضت امام خمینی (ره) بھی اسی راہ پر گامزن رہی ، آپ نے یزید وقت امریکا اور غاصب صھیونیت کے مقابل قیام کیا اور ان کی حقیقت برملا کر کے رکھ دی ۔


لبنانی پارلیمںٹ ممبر نے تاکید کی : امام خمینی(ره) نے فرمایا کہ ہماری تمام مصیبتوں کی بنیاد و جڑ امریکا اور غاصب صھیونیت ہیں اور ہم اسلام کی بقا کو عاشوراء  اور خون امام حسین(ع) کی برکاتوں کے مرھون منت جانتے ہیں ، امام خمینی(ره) نے نہضت امام حسین کی پیروی کرتے ہوئے یزید وقت کو اپنے مقابل جھکنے پر مجبور کردیا ۔


الموسوی نے تاکید کی : موجودہ حالات اور عصر حاضر میں یزیدی اور یزید کے ماننے والے تکفیریوں کی صورت میں ظاھر ہوئے ہیں ، ان گروہوں سے مقابلہ ایک شرعی اورعقلی وظیفہ ہے ۔


انہوں نے آخر میں کہا: ہمارے تکفیری اور صھیونی دشمن، مسلمانوں میں فتنہ پروری اور تفرقہ افکنی کے حربے کے ذریعہ اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہونچانا چاہتے ہیں ، خدا کے فضل و لطف اور مسلمانوں کی ہوشیاری اور بصیرت کے نتیجہ میں دشمن کے شیطانی نقشے نقش بر آب ہوجائیں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬