28 November 2015 - 11:44
News ID: 8760
فونت
بنگلہ دیش:
رسا نیوز ایجنسی - بنگلہ دیش کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک امام بارگاہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ۱ شخص جاں بحق 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
بنگلہ ديش امام بارگاہ ميں فائرنگ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک امام بارگاہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص کے جاں بحق اور 3 افراد کے زخمی ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔


بنگلہ دیش پولیس افسر احسن حبیب نے یہ بتاتے ہوئے کہ متعدد حملہ آور امام بار گاہ میں داخل ہوئے اور مرکزی دروازے کو بند کرنے کے بعد امام بار گاہ کی عمارت میں موجود افراد پر فائرنگ کردی اور اس کے بعد فرار ہوگئے کہا: 3 نوجوان حملہ آور امام بارگاہ میں داخل ہوئے تھے اور انھوں نے عبادت میں مصروف افراد پر فائرنگ کی ۔


پولیس نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مقامی عسکریت پسند گروپ جماعت المجاہدین ان حملوں میں ملوث ہے کہا: اس کالعدم گروپ کے 5 اراکین کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک مرکزی ملزم اور گروپ کا سربراہ گذشتہ دنوں مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے۔
پولیس کے جوائنٹ کمشنر منیر السلام نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا : گرفتار ہونے والے ملزمان متعدد مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، جن میں پولیس چیک پوسٹ اور عاشورہ کے موقع پر اجتماعات پر حملے شامل ہیں ۔


خیال رہے کہ گذشتہ روز پولیس نے بنگلہ دیش کے شمال مغربی ضلع بوگرا میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا تھا جو گذشتہ ماہ ایک مزار پر بم حملے کا مرکزی ملزم بتایا جاتا ہے، اس بم حملے میں 2 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔


بنگلہ دیش مں گذشتہ کچھ ماہ سے عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، جس میں اب تک دو غیر ملکی، 4 سیکولر مصنف اور ایک پبلشر ہلاک ہوچکے ہیں۔


ان حملوں کی مبینہ ذمہ داری داعش کے عسکریت پسند نے قبول کی ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی عسکریت پسند گروپ مذکورہ ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں ۔


یاد رہے کہ داعش نے 24 اکتوبر کو ڈھاکا کے ایک مزار پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی، جو بنگلہ دیش میں اہل تشیع کمیونٹی پر اپنی نوعیت کا پہلا حملہ تھا۔ جبکہ یہ دوسرا حملہ ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬