رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے صاحبزادہ حامد رضا نے جماعت اہلسنت اور اے ٹی آئی وفود سے لاہور میں ملاقات کے دوران گفتگو میں پنجاب میں آپریشن ضرب عضب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: تکفیری سوچ دہشتگردی کا سب سے بڑا سبب ہے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ نمائشی ضلعی حکومتوں سے عوام کو کچھ نہیں ملے گا، بلدیاتی اداروں کو خود مختار بنانا ہوگا کہا: استحصالی نظام والا سٹیٹس کو توڑے بغیر خونی انقلاب کا راستہ نہیں روکا جاسکتا ۔
صاحبزادہ حامد رضا نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کہا: گورننس بہتر بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں، قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنانے والے حکمران ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، افغان حکومت خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کا ساتھ دے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حکومت قومی اداروں پر برائے فروخت کے اشتہار نہ لگائے، انتخابی دھاندلی جمہوری نظام کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، غیر ملکی قرضوں کے ریکارڈ توڑنے والے حکمرانوں نے آئندہ نسلوں کو غلام بنادیا ہے کہا: تکفیری سوچ دہشتگردی کا سب سے بڑا سبب ہے، پنجاب میں بھی آپریشن ضرب عضب کی ضرورت ہے ۔
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مسلم ممالک متحد ہو کر داعش کیخلاف حکمت عملی تیار کریں کہا: داعش اور القاعدہ دشمنان اسلام کے لگائے ہوئے پودے ہیں ۔
انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: امریکہ و یورپ کے پیدا کردہ داعش سے مسلمانوں کو زیادہ خطرہ ہے، جہاد اور دہشتگردی کو ہم نام قرار دینا درست نہیں ۔