‫‫کیٹیگری‬ :
28 November 2015 - 11:09
News ID: 8757
فونت
آیت اللہ موحدی کرمانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں عالمی سامراجی طاقتوں اور دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیار رہنے کی تاکید کی اور کہا: بعض یورپی وفود اقتصادی معاملات کے بہانے ایران کے سیکورٹی اور دفاعی معاملات میں اثر و رسوخ پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔
آيت الله موحدي کرماني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں عبادت گزاروں کی شرکت میں تہران کے یونیورسٹی میں منعقد ہوئی کہا: عالمی سامراجی طاقتوں اور دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے دشمن کے اثر و رسوخ کے مقابلے میں عوام اور حکام دونوں کو پوری طرح ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا: امریکہ ، صیہونیوں کے ذریعے ایران میں اقتصادی، ثقافتی، سیاسی اور سیکورٹی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: بعض یورپی وفود اقتصادی معاملات کے بہانے ایران کے سیکورٹی اور دفاعی معاملات میں اثر و رسوخ پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔


تہران کے امام جمعہ نے تہران میں گیس برآمد کر نے والے ملکوں کے سربراہی اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے کہا : اس اجلاس کا سب سے اہم پہلو یہ رہا کہ مختلف ملکوں کے سربراہوں کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات اور علاقائی و عالمی مسائل کے بارے میں ایران کے موقف کو جاننے کا موقع ملا ہے ۔


انہوں نے خطے میں امریکہ اور سعودی عرب کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ایران خطے کی مشکلات کو تشدد سے دور رہ کر سیاسی طریقے سے حل کیے جانے کا خواہاں ہے۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے شام کی صورتحا ل پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ دہشت گردوں کو تدریجی شکست کا سامنا ہے اور شام کی صورتحا ل رفتہ رفتہ بہتر ہوتی جا رہی ہے مزید تاکید کی: صورتحال کی بہتری کے نتیجے میں ایک ملین افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے ہیں ۔


انہوں نے ماسکو اور انقرہ کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : دونوں ملکوں کو اس معاملے میں صبر و تحمل سے کام لینا چاہے۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے چہلم امام حسین علیہ السلام میں لاکھوں ایرانیوں کی شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : خطرات کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں زائرین کی کربلا روانگی، اہلبیت رسول کے ساتھ مسلمانوں کے قلبی لگاؤ اور عشق کی علامت ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬