24 November 2015 - 22:25
News ID: 8737
فونت
شیطان کا نفوذ (1)/ لبنان کے اہل سنت عالم دین کے ساتھ رسا نیوز ایجنسی کی گفت و گو میں :
رسا نیوز ایجنسی ـ جنبش اصلاح و وحدت لبنان کے صدر نے لبنان میں امریکا کے نفوذ کے راہ کے سلسلہ میں تجزیہ و تحلیل کی ۔
شيخ ماهر عبدالرزاق


جنبش اصلاح و وحدت لبنان کے صدر شیخ ماهر عبدالرزاق نے رسا نیوز ایجنسی کے عالمی رپورٹر سے گفت وگو میں امریکا کی طرف سے لبنان میں نفوذ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکا کا منصوبہ نفوذ لبنان میں فتنہ پھیلانے کے ساتھ ہے ۔ امریکا صیہونی حکومت کی مالی حمایت کے ذریعہ جو لبنان سے نزدیک ہے اس ملک کو نقصان پہوچا رہا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : امریکا لبنان میں نفوذ کے لئے ہمیشہ ایک طریقہ استفادہ کرتا ہے ، بلکہ کبھی جاسوس بھیج کر تو کبھی افواہ کے ذریعہ کوشش کرتا ہے کہ اس ملک کے لوگوں کی ذہنی حالات کو تخریب کرتا ہے ۔ لبنان میں مختلف انجمن و تنظیم پائے جاتے ہیں کہ جو امریکا کے زیر نظر ادارہ ہوتے ہیں ۔ یہ انجمن و تنظیم سماجی و خدماتی امور کے بہانے ملک کی بعض اہم مراکز میں نفوذ کرتے ہیں ۔

یہ اہل سنت عالم دین نے تاکید کی : امریکا ایک طویل مدت سے میڈیائی ویران گر اسلحہ کے ذریعہ اپنی دشمنی کو ثابت کر چکا ہے اور اپنی مرضی کے حصول کے لئے مغربی و عربی میڈیہ کے ذریعہ امور اجرا کرتا ہے ۔ امریکا اس میڈیہ کے استفادہ کے ذریعہ لبنان کی و عرب ممالک کی عوام کی فکر میں اپنی فکر ڈالتا ہے اور ان قوم میں نفوذ پیدا کرتا ہے اور ان کے فکری نظریہ کو جہت دیتا ہے کہ جو مسئلہ بم و میزائیل سے زیادہ خطرناک ہے ۔
 
عبد الززاق نے وضاحت کی : امریکا لبنان کی چھوٹی جغرافیہ ، اس ملک کے عظیم لوگوں کی مقاومت کو اپنا نشانہ بنایا ہے ۔ لبنان وہ ملک ہے جو خود کو صیہونی غاصب حکومت کو شکست دینے والے ملک کے عنوان سے تعارف کراتا ہے ۔ مقاومت نے شکست قبول نہ کرنے والی فوج کے افسانہ کو حقیقت میں تبدیل کر دیا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے خطے میں لبنان کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے اظہار کیا : لبنان تنہا وہ ملک ہے کہ جس نے صیہونی حکومت کے محفوظ کئے گئے قلب میں میزائیل داغ سکی ہے ۔ لبنان صیہونیستوں کے لئے ایک سنگین خطرہ میں شمار ہوتا ہے اور اس حکومت کی بناوٹی ہیبت کو مورد سوال قرار دیا ہے ۔

جنبش اصلاح و وحدت لبنان کے صدر نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں بیان کیا : لبنان کے اتحاد کا راز مقاومت و فوج کی حمایت میں ہے ۔ کلمہ اتحاد ہم لوگوں کو تمام دشمنوں کے مقابلہ میں کامیاب بنا سکتی ہے
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬