‫‫کیٹیگری‬ :
29 November 2015 - 17:16
News ID: 8762
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله علوی گرگانی نے سورہ مبارکہ تحریم کی آیت ۶ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اس آیت کا پیغام یہ ہے کہ امر بالمروف و نہی عن المنکر اپنے خاندان و گھر سے شروع کرنا چاہیئے اور اپنے بال بچوں کو آزاد نہیں چھوڑنا چاہیئے تا کہ جو مرضی میں آئے وہ انجام دیں ۔
ايت اللہ علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله سید محمد علوی گرگانی نے بعض سیکورٹی فرمانداروں سے ملاقات میں بیان کیا : اگر براہ راست خداوند عالم سے بات کرنا چاہتے ہیں تو نماز پڑھیئے اور اگر خداوند عالم کی باتوں کو براہ راست سننا چاہتے ہیں تو قرآن کریم کی تلاوت کیجئے کیونکہ آئمہ علیہم السلام نے بھی ایسا ہی کیا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ زیادہ روایات میں آیا ہے جب قرآن کریم میں وہ آیات جو انسان سے خطاب کیا گیا ہے وہاں پر پہوچوں تو لبیک کہنا چاہیئے وضاحت کی : ان آیات میں انسان کو دو طرح سے خطاب کیا گیا ہے ؛ نوع انسان کو خطاب کیا گیا ہے اور وہ انسان چاہے جس مذہب و دین کے ماننے والے ہیں وہ ان خطاب میں شامل ہیں جیسے اے بنی آدم ، یا بنی آدم و یا ایها الناس اور بعض موقع پر مومنین کو خطاب کیا گیا ہے جیسے یا ایها الذین آمنوا کہ دونوں صورت میں لبیک کہنا چاہیئے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے لبیک کا معنی خداوند عالم کا جواب دینا جانا ہے اور بیان کیا : مثال کے طور پر خداوند عالم قرآن کریم میں تمام انسانوں کے لئے فرماتا ہے جب مسجد کے لئے جاتے ہو تو خود کو زینت کرو کہ یہ سماجی و شہری مسائل پر اسلام کی تاکید کو بیان کرتی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے بیان کیا : بعض مقام پر خداوند عالم خاص طبقہ جیسے مومنوں کو خطاب کرتے ہوئے بیان کرتا ہے مثال کے طور پر بیان ہوتا ہے یہ جو لوگ ایمان لائے ہیں خود اور اپنے اہل خانہ کو جہنم کی آگ سے حفاظت کریں ، اس آیت میں خداوند عالم خانوادہ میں والد کی رہبری کے کردار کی تاکید کی ہے اور خانوادہ کی حفاظت کی ذمہ داری والد کے ذمہ کیا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ پیغمبر (ص) کے بعض اصحاب خداوند عالم کی طرف سے دی گئی ذمہ داری پر گریہ کرنے لگے بیان کیا : خداوند عالم عادل ہے اور باپ کی ذمہ داری یاد دہانی و تنبیہ کرنا ہے اور بچوں نے اگر قبول نہیں کیا تو خود اس کے گردن پر ذمہ داری ہے ، اس آیت کا پیغام یہ ہے کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر اپنے گھروں سے شروع کرنا چاہیئے اور اپنے بال بچوں کو آزاد نہیں چھوڑنا چاہیئے تا کہ جو مرضی میں آئے وہ انجام دیں ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے سورہ اعراف کے آیت 96 میں خداوند عالم کے وعدہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اگر آبادی کے تمام لوگ مومن ہو جائیں تو ہم آسمان اور زمین سے ان کے لئے برکت بھیجیے نگے بیان کیا : اگر چاہتے ہیں کہ زندگی میں خوشی ہو ؛ ایمان یعنی واجبات پر عمل اور تقوا یعنی حرام امور کو ترک کرو میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کے لئے برکت کے دروازہ کھل جائے نگے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اگر دیکھ رہے ہو کہ زندگی میں مشکلات ہیں اور کوئی بھی کام صحیح طریقہ سے انجام نہیں پا رہا ہے تو یہ بی ایمانی و بی تقوا کی وجہ سے ہے اور اگر خداوند عالم کسی سے وعدہ کرتا ہے تو اس وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬