‫‫کیٹیگری‬ :
03 December 2015 - 22:14
News ID: 8774
فونت
ایران کے فوجی سربراہ ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ ایران کے فوجی سربراہ نے کہا : داعش کو کچلنے میں روسی صدر کی دانشمندی قابل تعریف اور روسی عوام کے لئے ایک قابل فخر کارنامہ ہے ۔
دہشت گردي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے فوجی سربراہ جنرل حسن فیروزآبادی نے مسلح افواج کے اعلی عہدیداروں کے اجلاس میں داعش کے خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : شام اورعراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے خطرات سے عوام روبرو ہو ہی رہی تھی مگر اب تو دیگر اسلامی ملکوں اور یورپ میں بھی اس خطرے کا دائرہ پھیلتا جا رہا ہے ۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف روس کی اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : شام اور دوسرے ممالک میں دہشت گردوں کے خلاف روس کا موقف قابل تعریف ہے جو اس وقت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حقیقی اقدام کر رہا ہے نہ بعض ممالک کی طرح نمایشی و میڈیائی کاروائی ۔

حسن فیروزآبادی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : داعش کو کچلنے میں روسی صدر کی دانشمندی قابل تعریف اور روسی عوام کے لئے ایک قابل فخر کارنامہ ہے ۔

انہوں نے روسی صدر کے اس موقف کو سراہتے ہوئے اظہار کیا : شام میں داعش کے خلاف روسی فضائی حملوں نے ثابت کر دیا ہے کہ روس کے لوگ ایک دوراندیش قیادت کے مالک ہیں ۔

ایران کے فوجی سربراہ نے وضاحت کی : روس نے اس بات کو درک کرلیا ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ امپریالیزم، صیہونیزم اور رجعت پسند حکومتوں کا پیدا کیا ہوا ہے جو روس کی سلامتی کو بھی چیلنج کرسکتا ہے ۔

جنرل حسن فیروزآبادی نے دہشت گردی کے شکار ہوئے ممالک کی طرف سے دہشت گردوں کے سلسلہ میں عکس العمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم امید کرتے ہیں کہ علاقے اور دہشت گردی کا زخم کھائے ہوئے ممالک خاص طور پر فرانس کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے کوئی ٹھوس فیصلہ کریں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬